اسلام آباد:

وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے دو اہم منصوبوں پر دستخط کر لیے۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 304.5 ملین ڈالر کے دومنصوبوں پر دستخط ہوگئے ہیں، منصوبوں کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا (کلائمیٹ ریزیلینس) کا فروغ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 180.

5 ملین ڈالر کے سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پراجیکٹ اور 124 ملین ڈالر کے پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ اور زرعی میکانائزیشن پراجیکٹ پر دستخط ہوئے اور معاہدوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافان نے دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کی حکومت کے نمائندوں نے بھی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے دستخط کیے، سندھ کوسٹل ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 140 ملین ڈالر قرض اور 0.5 ملین ڈالر کی تکینکی گرانٹ فراہم کرے گا۔

سیکریٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبے سے ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے اضلاع براہ راست مستفید ہوں گے، پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ پراجیکٹ پنجاب کے 30 اضلاع میں زرعی پیداوار اور ماحولیاتی لچک کو فروغ دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ پراجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 120 ملین ڈالر قرض، 4 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا، منصوبے کے لیے پنجاب حکومت بھی 5 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔

سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت چھوٹے کاشت کاروں کو کلائمیٹ اسمارٹ زرعی مشینری تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ سندھ کوسٹل ریزیلینس پراجیکٹ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے اور ساحلی آبادیوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب زرعی میکانائزیشن پراجیکٹ زراعت کی جدید کاری اور اخراج میں کمی کے لیے ایک نہایت اہم قدم ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بتایا کہ ملین ڈالر نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن