پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں، وزیر برائے سرمایہ کاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز

پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کر کے اپنی اقتصادی ترقی کے نئے افق حاصل کر سکتا ہے، قیصر احمد شیخ

اسلام آ باد () چائنا میڈیا گروپ نے پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تعاون سے جدت طرازی کا فروغ، مشترکہ خوشحالی اور چین – پاکستان اقتصادی شراکت داری کے لیے ایک نیا وژن” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا،
جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ تھے۔ منگل کے روز
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، اور پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کر کے اپنی اقتصادی ترقی کے نئے افق حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کی اقتصادی کامیابیاں اور انسانی ترقی پر مرکوز حکمت عملی پاکستان کے لیے نہ صرف سبق آموز ہیں بلکہ اسے اپنے سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات میں رہنمائی فراہم کر سکتی ہیں۔ قیصر احمد شیخ نے خصوصی اقتصادی زونز میں دی جانے والی مراعات، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے بزنس سہولت کاری سینٹر، آسان کاروبار ایکٹ اور جامع ریگولیٹری اصلاحات جیسے اقدامات پر روشنی ڈالی اور سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کو اقتصادی ترقی میں کلیدی عنصر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین–پاکستان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے کر نہ صرف سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں بلکہ ملکی معیشت کے طویل المدتی اہداف بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، سردار طاہر محمود نے چائنا میڈیا گروپ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ آئی سی سی آئی پاکستان – چین تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، مشترکہ منصوبوں، نوجوانوں کی شمولیت، اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔

معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر نور فاطمہ نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو چین کی طرز پر انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں سب سے اہم عنصر اس کے لوگ ہیں، اس لیے تعلیم، مہارتوں کی تربیت، صحت اور ہنر مند افرادی قوت پر سرمایہ کاری لازمی ہے۔ ڈاکٹر نور فاطمہ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ انسانی وسائل کی مضبوط بنیاد نہ صرف ملکی معیشت کو مستحکم بناتی ہے بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھاتی ہے اور طویل المدتی ترقی کے مواقع پیدا کرتی ہے۔

اس موقع پر ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر جبران حسین رضا نے چین کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں اور مسلسل اصلاحات پر مبنی وژن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی مستحکم اور تدریجی اقتصادی اصلاحات نے اسے عالمی سطح پر ترقی یافتہ معیشت کے طور پر ابھارا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے دیرینہ معاشی تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

سربراہ چائنا پروگرام ، انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز نبیلہ جعفر نے اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کی دور اندیشی اور منصوبہ بندی پر مبنی پالیسیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ چین کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے ملک کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کی بنیادی کنجی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ وژن نہ صرف چین کی معیشت کو مضبوط بنا رہا ہے بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے لیے بے پناہ مواقع بھی فراہم کر رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندی حاصل ہو رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے چین – پاکستان اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے چائنا میڈیا گروپ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تعاون کی تعریف کی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس طرح کے سیمینار مستقبل میں بھی چین – پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان جماعت اسلامی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف 15جنوری کو عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان پی ٹی آئی پنجاب میں بڑی تبدیلیاں متوقع، چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا سخت فیصلوں کا اعلان چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کا دورہ، انصاف کی فراہمی، عدالتی نظام کا جائزہ لیا ایف بی آر کے اقدامات پر تاجروں کی ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال اور ڈی چوک پر دھرنے کی دھمکی پاکستان انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود اور جنرل سیکریٹری عبدالخالق لک کی قونصل جنرل سید مصطفی ربانی سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بورڈ آف انویسٹمنٹ کے پاکستان اور چین کے سرمایہ کاری اور سرمایہ شراکت داری انہوں نے کے فروغ کے لیے اس بات کہ چین چین کی کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم