Daily Mumtaz:
2026-07-24@05:17:33 GMT

پاکستان تاجکستان کو 1 لاکھ 43 ہزار ٹن حلال میٹ برآمد کریگا

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

پاکستان تاجکستان کو 1 لاکھ 43 ہزار ٹن حلال میٹ برآمد کریگا

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی توسیع میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پاکستان تاجکستان کو ایک لاکھ 43 ہزار ٹن حلال میٹ برآمد کرے گا، جس کی مجموعی مالیت 14.5 ملین ڈالر ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان کا لائیوسٹاک سیکٹر نئے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق تجارتی سہولیات میں بہتری سے دو طرفہ تجارت کو 300 ملین ڈالر تک وسعت دی جا سکے گی، جس سے علاقائی اقتصادی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان براہِ راست پروازوں، کاروباری روابط اور سیاحتی تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کو وسطی ایشیا میں تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط میں نئی جہت حاصل ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی