ایرانی حملے کے 6 ماہ بعد وائزمین انسٹیٹوٹ کی پہلی تصویر تہران ٹائمز نے شائع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
سخت پابندی کے باؤجود تہران ٹائمز نے وائزمین انسٹیٹوٹ کی حال ہی لی گئی ایک واضح تصویر حاصل کی جو پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئی تھی۔ تصویر واضح، اعلیٰ معیار کی ہے اور انہیں زمین پر موجود ایک شخص نے کھینچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سخت ترین سنسر شپ اور پابندیوں کے باؤجود تہران ٹائمز نے اسرائیل کے وائز مین انسٹی ٹیوٹ کی ایک ایسی تصویر شائع کی ہے جسے حال ہی میں لی گئی تھی۔ ایرانی حملے میں تباہ ہونے والے وائزمین انسٹیٹیوٹ کی چھ ماہ بعد لی گئی پہلی تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ادارہ اب بھی ناقابل استعمال ہے اور اس کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔ ایران کے حملوں کے بعد کی صورتحال کی تصاویر لینے اور شائع کرنے پر اسرائیل نے سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، یہ پابندی 2024ء اور 2025ء میں ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے تینوں آپریشنز کے دوران عوام اور پریس دونوں پر لاگو تھی۔ مزید برآں، جنگ کے دوران ایران نے جن مقامات کو نشانہ بنایا ان میں سے بہت سے اب بھی عوام کے لیے بند ہیں۔ ایران کے وایزمین انسٹی ٹیوٹ پر حملے سے اس کی 65 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا، جن میں سے ایک مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور چار کو شدید نقصان پہنچا۔
سخت پابندی کے باؤجود تہران ٹائمز نے وائزمین انسٹیٹوٹ کی حال ہی لی گئی ایک واضح تصویر حاصل کی جو پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئی تھی۔ تصویر واضح، اعلیٰ معیار کی ہے اور انہیں زمین پر موجود ایک شخص نے کھینچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا رپورٹس کا ایک حالیہ جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ خود اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ بھی غیر یقینی کا شکار ہیں کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے انتہائی حساس فوجی اور سیکیورٹی مقامات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی دراندازی کو کیسے سنبھالا جائے۔ متعدد سابق اسرائیلی عہدیداروں اور فوجی شخصیات نے پوڈکاسٹروں اور یوٹیوب چینلوں کو بتایا ہے کہ اسرائیل کی اندرونی سیکیورٹی ایجنسی، شین بیٹ ایران کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 2025ء میں کم از کم 40 اسرائیلی شہریوں کو ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا
"چھوٹی رقم" کے عوض ایرانی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے والے اسرائیلیوں کے بحران کے علاوہ، اسرائیل اس وقت اہم سائبر سیکیورٹی کمزوریوں سے بھی نمٹ رہا ہے۔ مثال کے طور پر، فلسطین کی حامی ہیکر گروپ ہندالا (Handala) نے حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے چیف آف اسٹاف، تزچی براورمین کے موبائل فون کو ہیک کیا اور اس کی معلومات تک رسائی حاصل کی۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے فون میں بھی اسی طرح کی کامیاب دراندازی کی گئی تھی۔ اسرائیل میں ایرانی انٹیلی جنس آپریشنز سے واقف ایک ذریعے نے تہران ٹائمز کو بتایا کہ ایران اور ہندالا جیسے فلسطین کے حامی گروہوں کو جو ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوئی ہے، وہ اسرائیلی حکام کے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تہران ٹائمز نے حال ہی لی گئی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔