اپنی ایک رپورٹ میں ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ جون کی جنگ نے نہ صرف ایران کے میزائل چیلنجز کو آشکار کیا بلکہ اسرائیل کے موجودہ دفاعی نظام کی کمزوریوں کو بھی دنیا کے سامنے عریاں کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی "سپاہ پاسداران انقلاب" کے ترجمان، جنرل "علی‌ محمد نائینی" نے کہا کہ دشمن جان لے کہ ایران کی طاقت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار المیادین چینل سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم کو 12 روزہ جنگ میں اٹھائے نقصان کو نہیں بھولنا چاہئے اور کسی بھی نئی مہم جوئی سے قبل ماضی سے عبرت حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن، صرف میڈیا میں آکر ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے واضح کیا کہ میدان جنگ میں اسرائیل، بھاری نقصان اٹھا چکا ہے اور وہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے۔ نیز اُسے ایران کی میزائل صلاحیتوں کا بھی علم ہے۔ دوسری جانب، گزشتہ روز ٹائمز آف اسرائیل نے ایک رپورٹ میں دفاعی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی نیا تصادم ہوتا ہے تو شاید اسرائیل کا دفاعی نظام، کام نہ کرے۔ اس اخبار نے مزید لکھا کہ گزشتہ جون کی جنگ نے نہ صرف ایران کے میزائل چیلنجز کو آشکار کیا بلکہ اسرائیل کے موجودہ دفاعی نظام کی کمزوریوں کو بھی دنیا کے سامنے عریاں کر دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران کے

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم