پشاور پولیس کا نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پشاور پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان کیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، شہریوں سے اپیل ہے کہ قانون شکنی سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔