یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر وکلا نے ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل کی جانب سے سٹی کورٹ تھانہ میں وکلاء کیخلاف  مقدمہ درج کرانے سے متعلق وکلا برادری نے سٹی کورٹ تھانہ اور پھر ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران وکلاء نے سٹی کورٹ کے ساتھ ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ ایم اے جناح روڈ پر دھرنا کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

وکلا برادری نے الزام عائد کیا کہ ملزم رجب بٹ نے وکلاء کی تویین کی۔ ملزم رجب بٹ کے وکیل نے اس معاملے میں کئی وکلاء ساتھیوں پر  غلط مقدمہ درج کرایا ہے، جب ہم اپنے موقف پر مقدمہ درج کرانے گئے تو پولیس ایف آئی آر درج نہیں کررہی ہے۔

اُدھر یوٹیوبر ملزم رجب بٹ سمیت دیگر پر مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف کراچی بار ایسوسی ایشن نے آج  سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہڑتال کے دوران پولیس اہلکارو افسران کے داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی۔ جب تک رجب بٹ، ندیم نانی والا، میاں علی اشفاق سمیت دیگر پر مقدمہ درج نہ ہوا احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وکلا کی مدعیت میں فوری طور پر رجب بٹ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اور جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جو دونوں فریقین کا موقف سننے۔

عامر نواز نے کہا کہ جے آئی ٹی فیصلہ کرے اور جس کی بھی غلطی ہو اسے سزا دے، پروپیگنڈے کے تحت وکلا کو بدنام کرنے کی سازش کرکے وکلاء کی کردار کشی کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی کی عدالت میں رجب بٹ پر تشدد: ’یہ صرف ٹریلر تھا‘

کراچی: یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا حملہ، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر انصاف کیا جائے، یکطرفہ نہیں بلکہ ہمارے وکلاء کے موقف کی بھی ایف آر درج کی جائے اور تحقیقات کر کے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے، ہمارے ساتھی وکلا کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی قبول نہیں ہے اور ہم اپنے ساتھی وکلاء کے ساتھ ہیں۔

دریں اثنا قائم مقام ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی آصف رضا بلوچ نے کہا کہ وکلا برادری ملزم رجب بٹ کے وکیل کی جانب سے درج مقدمے کی کاؤنٹر ایف آئی آر درج کرانے چاہتے ہیں اور مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او سے بدتمیزی بھی کی گئی ہے۔

سٹی آصف رضا بلوچ کا کہنا تھا کہ وکلا کی جانب سے تھانہ سٹی کورٹ میں داخل ہو کر ایس ایچ او سٹی کورٹ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی جبکہ وکلا برادری ملزم رجب بٹ کے وکیل کی جانب سے سٹی کورٹ تھانے میں درج کیے گئے مقدمے میں اس کی کاؤنٹر ایف آئی آر درج کرانے چاہتے ہیں تاہم متعلقہ ڈی ایس پی کو اس حوالے سے انکوائری کی ہدایت کی ہے اور اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں۔

اُدھر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی وکلا کیخلاف مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ عبدالفتاح چانڈیو اور ریاض علی سولنگی سمیت 15 نامعلوم وکلا کیخلاف مقدمہ ناانصافی ہے۔ 

سندھ ہائیکورٹ بار نے کہا کہ یہ ایف آئی آر صوبہ سندھ سے باہر کے ایک وکیل کی درخواست پر قانونی عمل کی پیروی کئے بغیر درج کی گئی، ایسی درخواستیں سندھ بار کونسل میں جمع کرائی جانی چاہیئں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک وکیل کے لیے کسی مؤکل کی جانب سے دوسرے وکیل کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دائر کرنا غیر مناسب ہے اور بار اس عمل کو قانونی طریقہ کار کے سنگین غلط استعمال اور قانونی پیشے کی آزادی کے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔

 ہائیکورٹ بار نے کہا کہ ہم ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی برادری کے ارکان کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اصلاحی اقدامات کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایم اے جناح روڈ پر رجب بٹ کے وکیل وکلا برادری کی جانب سے نے کہا کہ سٹی کورٹ وکیل کی وکلا کی درج کی کے لیے

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا