حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون آزاد کشمیر کمیٹی کے سربراہ مقرر جب کہ وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان نے آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون آزاد کشمیر عبد الوحید کمیٹی کے سربراہ مقرر جب کہ وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ قائم کردہ کمیٹی وزارت امور کشمیر کو معاونت فراہم کرے گی اور اپنی سفارشات مانیٹرنگ و امپلیمنٹیشن کمیٹی کو پیش کرے گی۔

حکومت کی طرف سے عبدالواحد، طاہر انصار ایڈووکیٹ کمیٹی میں شامل جب کہ راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ، حشیش الرحمان، حسن محمود تیمور زرین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ علاوہ ازیں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی راجہ امجد ایڈووکیٹ، ارباب ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کمیٹی کے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع