جنوبی یمن کے حالات امریکہ، اسرائیل، امارات کی مشترکہ سعودی سازش ہے، انصار اللہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق، یمن کے مقبوضہ علاقوں میں سعودی اور اماراتی کرائے کے جنگجوؤں کے درمیان کشیدگی اور جھڑپوں میں شدت آنے کے سعودی عرب کی جانب سے ابوظبی کے خلاف سخت بیان جاری کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصار اللہ کے فوجی عہدیدار بریگیڈیئر عابد الثور نے یمن کے جنوب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھلی جنگ کو دونوں فریقوں کی جانب سے اس ملک کی دولت پر قبضہ جمانے کی لالچ کا نتیجہ قرار دیا۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق، یمن کے مقبوضہ علاقوں میں سعودی اور اماراتی کرائے کے جنگجوؤں کے درمیان کشیدگی اور جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد، جس کے ساتھ ہی سعودی عرب کی جانب سے ابوظبی کے خلاف سخت بیان جاری کیا گیا اور یمن سے اماراتی عناصر کے انخلا کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی۔
تحریک انصار اللہ یمن کے فوجی عہدیدار بریگیڈیئر عابد الثور نے ان واقعات پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صنعاء جنوبی یمن کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور ملک کی خودمختاری پر کسی بھی قسم کی جارحیت کو مسترد کرتا ہے۔ المیادین کے مطابق، عابد الثور نے زور دے کر کہا کہ جنوبی یمن میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ امریکہ اور اسرائیل کے احکامات پر مبنی ایک اماراتی سعودی سازش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب حضرموت پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ بحیرۂ عرب کے راستے اپنے تیل کی ترسیل کو یقینی بنا سکے۔ انصار اللہ کے اس فوجی عہدیدار نے کہا کہ اس کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات یمن کی جنوبی بندرگاہوں پر قبضہ جمانا چاہتا ہے تاکہ اپنی بحری بالادستی مسلط کر سکے۔
بریگیڈیئر عابد الثور نے واضح کیا کہ سعودی عرب کبھی بھی امارات کے فائدے کے لیے حضرموت اور المہرہ پر کنٹرول کے اپنے منصوبے سے دستبردار نہیں ہوگا۔ یمن کے مقبوضہ علاقوں میں سعودی اور اماراتی کرائے کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں اور بحران میں شدت، اور مشرقی یمن کے صوبہ حضرموت میں واقع بندرگاہ مکلا پر سعودی فضائی حملے کے بعد جو امارات سے وابستہ جنوبی عبوری کونسل کے کنٹرول میں ہے، سعودی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں امارات کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات نہایت خطرناک ہیں۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اقدامات ان اصولوں کے منافی ہیں جن کی بنیاد پر اتحاد (یعنی جارح اتحاد) قائم کیا گیا تھا۔ ہم حضرموت اور المہرہ میں کارروائیاں انجام دینے کے لیے جنوبی عبوری کونسل پر امارات کی جانب سے ڈالے گئے دباؤ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا: ہم یمن کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کے لیے اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہیں اور یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ (سعودی عرب سے وابستہ کرائے کی حکومت) کی مکمل حمایت پر زور دیتے ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب کی قومی سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی یا دھمکی کو ہم اپنی سرخ لکیر سمجھتے ہیں اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عابد الثور نے انصار اللہ کی جانب سے کے درمیان کے لیے یمن کی یمن کے کہا کہ
پڑھیں:
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔
محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔
قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔
واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم