ماتلی، اسسٹنٹ کمشنر کی مارکیٹوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251231-06-5
ماتلی ( جسارت نیوز) اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ثوبان احمد رانجھا کی قیادت میں ماتلی سٹی اور ٹنڈو غلام علی شہر کی مختلف مارکیٹوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی، جس کے دوران بڑی مقدار میں غیر قانونی اور بغیر ٹیکس سگریٹ برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے۔انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جس میں متعلقہ محکموں کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ ضبط شدہ سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت کیے جا رہے تھے، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا تھا۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ثوبان احمد رانجھا کی نگرانی میں ماتلی اور گرد و نواح میں منشیات اور دیگر غیر قانونی و اسمگل شدہ اشیا (اینٹی اسمگلنگ آئٹمز) کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی جا چکی ہیں، جن میں منشیات، غیر ملکی و ممنوعہ سامان برآمد کر کے ضبط کیا گیا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ثوبان احمد رانجھا نے کہا کہ غیر قانونی تجارت، منشیات کے پھیلاؤ اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ علاقے کو جرائم سے پاک بنایا جاسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات پر اہم اجلاس ہوا جس میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کارجبکہ جاری کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
موسمِ گرما میں دن کے دورانیے میں اضافے اور بلند درجہ حرارت کے پیش نظر کمیٹی نے دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل کاروبار کے اوقات کار رات 9 بجے تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیںلاہور میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پھر سے نافذ، پرانے اوقات کار بحال
اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات کے اوقات کار رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فارمیسیز، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات سمیت ضروری سروسز کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات اور آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیر اعظم کے معاونینِ خصوصی برائے خزانہ اور نائب وزیراعظم، وفاقی سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشنز کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر امور اور کیسز کی بھی منظوری دی۔