نتین یاہو، لبنانیوں کے درمیان پھوٹ ڈالنا چاہتا ہے، حزب الله
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
عراقی میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں محمود قماطی کا کہنا تھا کہ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر ہمارے خلاف حملے کر رہا ہے اور جنگبندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکہ کی مدد سے بیروت پر دباؤ ڈال کر ہمیں غیر مسلح کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كی پولیٹیكل كونسل كے ڈپٹی ڈائریکٹر "محمود قماطی" نے خبردار کیا كہ اسرائیل کی جانب سے اپنے وعدوں کو پورا کئے بغیر، سیز فائر ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نیتن یاہو، ہر طریقے و حربے سے لبنانی عوام کو داخلی انتشار میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بدقسمتی سے لبنان میں موجود کچھ عناصر بھی اس کی مدد کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ہم لبنانی عوام کو بکھرنے نہیں دیں گے۔ کیونکہ لبنانی عوام، صیہونی قبضے کے خلاف جدوجہد اور اتحاد کی خواہاں ہے۔ محمود قماطی نے ان خیالات کا اظہار عراقی میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج لبنان میں ایک بہت بڑی و خطرناک غلطی ہو رہی ہے۔ بعض عناصر جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔
حالانکہ اسرائیل نے پہلے مرحلے میں کئے گئے وعدوں کو بھی پورا نہیں کیا۔ صیہونی فوج بدستور مقبوضہ علاقوں میں موجود ہے اور قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں نہیں آئی۔ محمود قماطی نے کہا کہ جو لوگ ان شرائط اور لبنانی عوام کے قومی مطالبات پورے ہونے سے پہلے معاہدے کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کی بات کرتے ہیں، وہ دراصل جنوبی لبنان کو نظرانداز کر کے اسے دشمن کے حوالے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیز فائر کو 1 سال گزر چکا ہے، جس کا مقصد لبنان کے خلاف صیہونی دراندازی کو روکنا تھا لیکن زمینی حقائق بالکل برعکس ہیں، اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر ہمارے خلاف حملے کر رہا ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکہ کی مدد سے بیروت پر دباؤ ڈال کر ہمیں غیر مسلح کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لبنانی عوام مرحلے میں نے کہا کہ کر رہا ہے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔