فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں اورنج لائن کو گرین لائن بس سے ملانے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

شرجیل میمن نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اورنج لائن ڈپو کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب مسافروں کو ڈبل کرایا بھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اب مسافر ایک ہی کارڈ پر اورنج لائن اور گرین لائن سے سفر کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی ہے جس میں ایک ہی کارڈ چلے گا، اب ہم مزید کوشش کریں گے، روزانہ ایک لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔

سندھ میں ایک ہزار 18 ارب کے ترقیاتی منصوبے منظور

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہاؤسنگ اسکیم جاری ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کل ہم ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس شروع کر رہے ہیں، یہ سروس کراچی کی عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ ہوگا، ان تمام پروجیکٹس سے عوام کو سہولت ملے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن میں ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا تھا، وزیراعلیٰ نے ان تمام مسائل کا حل نکال دیا ہے، وہاں کام شروع ہوگیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اورنج لائن کہا کہ

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن