جیکب آباد ،محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی افسر کا تبادلہ ،دو ہفتوں سے سیٹ خالی،کئی مقرر نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251231-06-8
جیکب آ باد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی افسر کے تبادلے کے بعد ایک دوہفتوں سے سیٹ خالی کوئی مقرر نہ ہوئی ،ڈپٹی ڈی او بھی دفتر سے غائب عملہ ویزے پر تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی افسر اصغر علی آرائیں کے تبادلے کے بعد سیٹ دو ہفتوں سے خالی پڑی ہے جس پر تاحال کسی کی تقرری نہیں کی گئی جس کے باعث دفتر کے امور شدید متاثر ہوئے ہیںڈپٹی ڈی او بھی دفتر سے غائب ہیں اور عملے کے ویزے پر ہونے کی شکایات ہیںجن سے ہر ماہ رشوت لیکر ڈیوٹی سے آزاد کردیا گیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیںضلعی دفتر افسران اور عملے کی غیر حاضری کی وجہ سے ویران پڑا ہے دفتر بجٹ کا صفایہ کرنے کے لئے ذرائع کے مطابق ڈی ڈی او رکھنے والے ڈپٹی ڈی او ایک دن بلوں پر دستخط کے لئے دفتر آتے ہیں یا پھر بلز گھر پر تیار کئے جاتے ہیں ہر ماہ دفتر بجٹ سے لاکھوں روپے کا مبینہ فرضی بلوں کے ذریعے صفایہ کرکے بندر بانٹ کی جاتی ہے ،اس سلسلے میں ڈپٹی ڈی او امان شاہ سے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔