کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے نجکاری کی توثیق کر دی، عمل مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں: نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، خبر نگار خصوصی) کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی)نے عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کے لیے دی گئی 135 ارب روپے کی بولی کی توثیق کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو اس کی منظوری کے لیے سفارش کردی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا،۔ جس میں وفاقی وزیر توانائی، وزیراعظم کے مشیران برائے نجکاری، صنعت و پیداوار، خصوصی معاونین وزیراعظم طارق باجوہ اور بلال کیانی، وفاقی سیکرٹریز کابینہ، نجکاری، دفاع، قانون، توانائی، نجکاری کمیشن، صنعت و پیداوار سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت نجکاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی آئی اے کی نجکاری سے قومی ایئرلائن ایک بار پھر اپنے سنہری دور کی طرف لوٹ سکے گی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم کو نیویارک میں پاکستانی مشن خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر اداروں میں مصروفیات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور فلسطینی کاز سمیت کثیر الجہتی فورمز پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات پیش کرنے کے لیے مشن کی مسلسل اور مستقل کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے ٹیلیفون کیا۔ ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے نئے سال کی آمد کے موقع پر نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار