لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں پندرہ جنوری کو ملک گیر ریفرنڈم ہو گا۔ نتائج کے بعد پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ منصورہ میں بلدیاتی نظام بالخصوص پنجاب میں حالیہ متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے قانون پر مشاورتی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کا بلدیاتی قانون واپس لیا جائے اور آئین کی دفعہ 140-A کے مطابق تمام اختیارات منتقل کر کے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ عوام اور جمہوریت دشمن قانون کے خلاف عدالت بھی گئے ہیں، عوامی عدالت میں بھی جائیں گے۔ عوام بالخصوص نوجوان بااختیار بلدیاتی نظام کی تحریک میں جماعت اسلامی ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ‘‘ووٹ کو عزت دو’’ کا نعرہ عوام نے قومی انتخابات میں بخوبی دیکھ لیا، فارم سنتالیس سے اقتدار میں آنے والوں نے بلدیاتی انتخابات بھی غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ عدالتوں کو صوبائی حکومت کو بھیجے جانے والے نوٹسز دکھانے اور ٹال مٹول کی بجائے اپنا اصل کام کریں اور انتخابات کرائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب کی تمام یونین کونسلز کے انتخابات میں حصہ لے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ’بدل دو نظام‘ کی تحریک میں مزید تیزی آئے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بلدیاتی نظام

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن