مقاومت اسلامی کے عظیم کمانڈروں کی شہادت پر حزب الله کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
حماس کے نمائندے سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں حسن حب الله کا کہنا تھا کہ استقامتی محاذ کے رہنماؤں اور کمانڈروں کا قتل مزاحمت کے عزم کو توڑنے یا اسے ختم کرنے کا سبب نہیں بنے گا، بلکہ ان شہداء کا پاک خون ایک نئی نسل کے مجاہدین و مزاحمت کاروں کو جنم دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" میں فلسطین ریلیشنز کے ڈائریکٹر "حسن حب الله" نے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے لبنان میں نمائندے "احمد عبدالهادی" سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جس میں حسن حب الله نے "محمد السنوار"، "محمد شبانة"، "حكم العيسىٰ"، "رائد سعد" اور "ابو عبیدہ" جیسے عظیم شہداء كی تہنیت و تعزیت پیش كی۔ اس موقع پر حسن حب الله نے وضاحت كی کہ استقامتی محاذ کے رہنماؤں اور کمانڈروں کا قتل مزاحمت کے عزم کو توڑنے یا اسے ختم کرنے کا سبب نہیں بنے گا، بلکہ ان شہداء کا پاک خون ایک نئی نسل کے مجاہدین و مزاحمت کاروں کو جنم دے گا جو اپنی جدوجہد میں خدا کی رضا سے فتح تک پہنچنے کے لئے مزید پُرعزم اور ثابت قدم ہوں گے۔
انہوں نے فلسطینی مزاحمت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن بلا روک ٹوک، فلسطین سے لبنان، شام اور یمن تک اپنی جارحیت و غنڈہ گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس غنڈہ گردی کو صرف مزاحمت کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے۔ یہ مزاحمت ہی ہے جو دشمن اور اس کے شریک، یعنی امریکہ کے تسلط پسندانہ منصوبوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دوپہر القسام بریگیڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس گروہ کے کئی بڑے کمانڈر اسرائیل سے حالیہ جنگ میں شہید ہو گئے۔ جن میں محمد السنوار اور سابق ترجمان حذیفہ الکحلوت (ابوعبیدہ) بھی شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔