سہیل آفریدی کا پنجاب کا دورہ سرکاری نہیں تھا: گورنر خیبر پی کے
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں تجارت اورسیاحت کا فروغ امن سے مشروط ہے۔ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ خیبر پی کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر آگے بڑھنا ہے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پنجاب کا دورہ آفیشل نہیں تھا، پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، سہیل آفریدی کو ایسی میڈیا ٹاکس سے گریز کرنا چاہیے۔ صوبے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس روزانہ آپریشنز کر رہی ہیں، جرائم میں زیادہ تر افغان شہری ملوث پائے جاتے ہیں۔ غیر قانونی مقیم افغان شہری اپنے وطن واپس جائیں، سرحد پار سے دہشتگردی ہو رہی ہے۔ اگر خیبر پی کے حکومت آپریشنز کو سپورٹ کر رہی ہے تو یہ اچھی بات ہے، کے پی حکومت ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خیبر پی کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔