اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، احسن اقبال نے مسلم لیگ کے 119ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ کا یومِ تاسیس ہماری سیاسی تاریخ، طویل جدوجہد اور قومی عزم کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے 119ویں یومِ تاسیس پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کی بنیاد ایک واضح نظریے، مقصد اور قومی شعور پر رکھی گئی تھی۔ برصغیر میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی تھی، ایسے میں علامہ محمد اقبال نے اپنے فکر و فلسفے سے مسلمانوں کو ایک نیا نظریہ دیا اور خودی کی پہچان کا شعور اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں میں جذبہ حریت کو بیدار کیا اور 37 خطوط کے ذریعے قائداعظم محمد علی جناح کو مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کی قیادت سنبھالنے پر آمادہ کیا۔ ہم معرکہ حق جیت چکے ہیں، اب ہمیں معرکہ ترقی جیتنا ہے، جس کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر محنت کرنا ہوگی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مسلم لیگ اقبال نے

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر