واقعے کے ذمے داروں کو جواب دینا ہوگا، سردار عبد الرحیم
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251231-08-5
کراچی(اسٹاف ر پورٹر)کورنگی مہران ٹاؤن میں کھلے مین ہول میں گر کر معصوم بچے کے جاں بحق ہونے کے دلخراش واقعے پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کی بدترین غفلت اور مجرمانہ لاپروائی قرار دیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کورنگی میں مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچے کی جان جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سندھ میں انسانی جان کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں ارب روپے کے سالانہ بجٹ کے باوجود شہری آج بھی گٹر کے ایک ڈھکن کو ترس رہے ہیں، جو حکمرانوں کی نااہلی اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سردار عبدالرحیم نے سوال اٹھایا کہ معصوم بچے کا خون آخر کس کے ہاتھوں پر ہے؟ اور اس واقعے کے ذمے داروں کو قوم کے سامنے جواب دینا ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔