data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع وسطی کامران سراج اور ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ کے ہمراہ گلبرگ ٹائون کے تحت مرکز کھیل و ثقافت میں 5 روزہ گل داؤدی کی نمائش کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کراچی پاکستان کی لائف لائن ہے لیکن اس شہر کو کوئی حکومت اُون نہیں کرتی، سندھ حکومت ٹاؤن چیئرمینوں کو اختیارات و وسائل دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایک نااہل ادارہ ہے‘ جس کی وجہ سے بچے گٹر میں گر کرجاں بحق ہورہے ہیں۔ شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے مہران ٹاؤن میں معصوم بچہ دلبر علی گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اس سے قبل 3 سالہ ابراہیم گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا۔ گٹروں میں گر کر جاں بحق ہونے کے 27 واقعات ہوچکے ہیں،کراچی کے لوگوں کو ای چالان کی صورت میں بھاری جرمانہ بھیج دیا جاتا ہے۔ڈھائی سال قبل چوری ہونے والی بائیک کا چالان تو گھر آگیا لیکن پولیس نے چوری کی بائیک بازیاب نہیں کرائی۔ ای چالان کے پورے نظام کو بدلنا ہوگا ، شہر میں 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے لیکن سندھ حکومت کراچی کو باعزت ٹرانسپورٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پرائمری ہیلتھ کئیر تباہی کا شکار ہے اور بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ ہیلتھ کے حوالے سے ہمارا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک سے ہے ، صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اختیارات ٹائون کی سطح پر منتقل کرے۔ جماعت اسلامی دستیاب اختیارات و وسائل سے بڑھ کر عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔ گزشتہ سال بھی جماعت اسلامی کے تمام ٹاؤنز میں فلاور شو کا انعقاد کیا گیا تھا۔ رواں سال بھی جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں فلاور شو منعقد کیے جائیں گے ، پارکوں کو بحال کر رہے ہیں ۔ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر ٹاؤنز میں طویل سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔ نیو کراچی میں 6 سو گلیوں کی تعمیر کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔ ہم نے وعدہ کیا تھا اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے ۔جماعت اسلامی اپنے تمام ٹاؤنز میں تعمیر وترقی کے سفر کو آگے بڑھا رہی ہے ۔کامران سرا ج نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں ماڈل پارکس اور ماڈل محلے بنائے ۔ روڈ سائٹ جنگل کے تصور کوبھی عملی جامہ پہنایا ۔ لیاقت آباد کے تمام پارکس بحال کردیے گئے ہیں اور اس میں کوئی کمرشل سرگرمی بھی نہیں۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ فلاور شو گلبرگ ٹاؤن کی دیرینہ روایت ہے۔ گلبرگ ٹاؤن نے ماضی میں بھی اور اب بھی عوام کے مسائل حل کرائے ہیں اورسیوریج کے مسائل بھی حل کرائے ہیں جو ٹاؤن کی ذمے داری بھی نہیں ہے۔ ہم عوام پر احسان نہیں کررہے بلکہ یہ عوام کی امانت ہے جو ہم عوام کو لوٹارہے ہیں۔ پھولوں کی نمائش اور پارکوں کی بحالی دنیا بھر میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے انتہائی ناگزیر ہے۔تقریب سے ڈائریکٹر پارک گلبرگ ٹاؤن ندیم حنیف ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ ٹاؤن چیئرمین جناح رضوان عبد السمیع،معروف فنکار سلیم آفریدی ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد ودیگر بھی موجود تھے ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان گلبرگ ٹائون کے تحت مرکز کھیل و ثقافت فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ 5روزہ گل دائودی کی نمائش کا افتتاح جبکہ دوسری جانب دورہ کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی گلبرگ ٹاؤن ٹاؤنز میں کی نمائش

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف