کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، مختلف علاقوں میں بوندا باندی
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
شہریوں نے بارش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جائے کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کا آغاز ہوگیا، جیل روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں منگل کی رات اور بدھ کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔ ادھر شہریوں نے بارش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جائے کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
واشنگٹن:امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
https://t.co/Wtbk84dEsc
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔