data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-08-27
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو عبرت ناک شکست سے پوری قوم خوش ہے صدر زرداری سندھ میں ڈاکوراج اورقبائلی دہشت گردی سے بھی عوام کو نجات دلائیں جس کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج، تعلیم اورکاروبار تباہ ہوچکے ہیں،عوام کیسے بے فکر ہوکر سوجائیں دن ہو یا رات وہ غیر محفوظ ہیں۔کیا کوئی سردار ،برادری اورڈاکو ریاست سے زیادہ طاقتور ہوسکتے ہیں ؟حکومت چاہے تو ان کی ناک میں نکیل ڈال سکتی ہے۔ صرف شکارپور میں رواں سال 200سے زیادہ لوگوں کو قتل کیا گیا ،اغوابرائے تاوان، بھتا خوری اورلوٹ مارکے واقعات اس کے علاوہ ہیں۔حکومت قبائلی تصادم ،ڈاکوراج کے خاتمے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ سندھ میں گزشتہ 17سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے مگر کراچی سے کشمور سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ آج کے جدید دور میں بھی سندھ کے عوام پینے کے صاف پانی صحت ،تعلیم اورامن جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔جماعت اسلامی کل یکم جنوری سے بدل دونظام کو سنواردوسندھ کو کے سلوگن کے تحت ڈاکوراج،قبائلی دہشت گردی ، کرپشن ،سندھ کے قدرتی وسائل کی لوٹ مارکے خلاف اورعوامی حقوق کے لیے رابطہ عوام مہم شروع کرے گی۔نظام وقیادت کی تبدیلی سے ہی ملک وقوم کی تقدیر کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔اس لیے جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوامی بیداری کے لیے بدل دو نظام کی تحریک چلارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرکے مقامی ہال میں منعقدہ ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں لاڑکانہ وسکھرڈویژن کے ہرسطح کے ذمے داران شریک تھے۔صوبائی امیرنے کہاکہ کرپشن اوروسائل کی لوٹ مارکے لیے سندھ کو منظم طریقے سے بدامنی کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ قبائلی تنازعات کے ذریعے خونریزی اور ڈاکوراج سے سندھ کے امن، محبت،مہمان نوازی اور بھائی چارے والے تشخص کومسخ کیا جارہا ہے۔جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم کے ذریعے سندھ کے ہرشہر اورگلی محلے تک عوامی بیداری کا پیغام پہنچائے گی۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی خطے کے امن کو سبوتاژ اورسندھ کو بنجربنانے کی سازش ہے۔ پاکستان بھارت کی اس پاکستان وانسانیت دشمنی کو عالمی فورم پربے نقاب کرے۔اس موقع پر صوبائی نائب امراپروفیسر نظام الدین میمن،حافظ نصراللہ چنا، قیم صوبہ محمد یوسف ،نائب قیمین علامہ حزب اللہ جکھرو، عبدالقدوس احمدا نی اورامدادللہ بجارانی بھی موجود تھے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ کے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار