data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-1-3
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں پیشرفت سامنے آئی ہے اور اس مقصد کیلیے فریقین نے رابطہ قائم کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے رہنمائوں کے درمیان ان ڈائریکٹ رابطہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے وفاقی حکومت کا پیغام عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے نامزد اپوزیشن لیڈر اور تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو پہنچا دیا گیا، محمود خان اچکزئی کے نام پیغام میں حکومت نے مذاکرات پر اپنے اتحادیوں سے مشاورت کے بارے میں بتایا اور مشاورت مکمل ہوتے ہی انہیں اپوزیشن سے باقاعدہ مذاکرات کے لیے رابطہ کیے جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کے نوٹی فکیشن کے لیے بھی محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا ہے، ممکنہ طور پر آج سپیکر کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی جائیں گی، جس کے بعد محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ