کوئٹہ:

نئے سال 2026 کے استقبال سے چند گھنٹے قبل بلوچستان کے شمالی اور مغربی اضلاع قدرت کے حسین نظاروں سے مزین ہو گئے۔

زیارت، توبہ اچکزئی، کان مہترزئی، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلات کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری نے وادیوں اور پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، جبکہ کوئٹہ، پشین، مستونگ، نوشکی اور ژوب میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا اور درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 29 دسمبر کی شب سے شروع ہوا جو 31 دسمبر کی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

زیارت کی مشہور جونیپر وادیاں برف سے ڈھک گئیں، جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے اور برفباری کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

زیارت اور کان مہترزئی کی برفانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جو نئے سال کے لیے قدرت کا حسین تحفہ قرار دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب برفباری اور بارش کے باعث بعض مشکلات بھی سامنے آئی ہیں۔ کوئٹہ سے زیارت اور چمن جانے والی سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک متاثر رہی، جبکہ چند علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کوئٹہ میں بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہر کے مختلف حصوں میں بجلی کی بندش بھی دیکھنے میں آئی۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد ہونے والی یہ بارشیں زراعت، چشموں اور زیرِ زمین پانی کی سطح کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گی۔

سردی کی شدت کے باوجود برفباری اور بارشوں نے بلوچستان کو جنت نظیر بنا دیا ہے، جہاں نئے سال کا آغاز قدرت کی برفانی خوبصورتی اور خوشگوار موسم کے ساتھ یادگار لمحات سمیٹ رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علاقوں میں نئے سال

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا