کوئٹہ:

ژوب قومی شاہراہ کان مہترزئی کے مقام پر شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

برفباری کے پیشِ نظر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی ریسکیو فورس کو ہیوی مشینری سمیت ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

این ایچ اے حکام کے مطابق کان مہترزئی اور گردونواح میں برف ہٹانے اور سڑکوں کی بحالی کے لیے ہیوی مشینری موقع پر موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو آپریشن کیا جا سکے۔

مسافروں کی سہولت اور ممکنہ ایمرجنسی کے پیشِ نظر این ایچ اے کی جانب سے ریسکیو و ریلیف سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے جہاں بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جی ایم این ایچ اے آغا عنایت اللہ کا کہنا ہے کہ تمام قومی شاہراہوں پر این ایچ اے کے اہلکار الرٹ ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے کے لیے ریسکیو آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رکھی جا سکے۔

این ایچ اے نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایچ اے

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی