دیر، چترال، جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
اس کے علاوہ مہمند، خیبر، باجوڑ، دیر، چترال، سوات، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی چند مقامات پر وقفے وقفے سے گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی سسٹم کے زیر اثر خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا اور دیر لوئر کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی، لواری ٹنل، کلپانی، شاہی اور بن شاہی پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بارش و برف باری شروع ہوتے ہی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ برف باری شروع ہوتے ہی سیاحوں نے موسم کا لطف اٹھانے کے لیے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔ بارش و برف باری کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ چترال میں گزشتہ رات سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی کالاش، لواری ٹنل روڈ، مڈک لشٹ اور گرم چشمہ ایریا میں برف پڑی ہے۔ اپر چترال کے یارخون، بروغل اور شندور میں برفباری ہوئی جبکہ تورکہو کے بالائی مقامات اور تریچ میں بھی برفباری کی اطلاع ہے۔ بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا جبکہ پانی کی قلت والے مقامات بارش ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
سردی اور سوختنی لکڑی کی نایابی سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ لوئر چترال میں قدرتی جنگلات ختم ہونے سے سوختنی لکڑی کے حصول میں شدید مشکلات ہیں۔ جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔ برمل، شکئی، لدھا، سام، مکین، شوال اور پیرغر میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق آئندہ 3 سے 5 گھنٹوں کے دوران وزیرستان، کرم، بنوں، ہنگو، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، پشاور، نوشہره اور چارسده میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مہمند، خیبر، باجوڑ، دیر، چترال، سوات، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی چند مقامات پر وقفے وقفے سے گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری رہنے کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بارش اور پہاڑوں پر برفباری باری کا سلسلہ برفباری کا
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔