پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے پر بیٹھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو گرفتاری کے بعد چکری انٹرچینج پر رہا کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان گزشتہ روز اڈیالہ جیل پہنچیں تاہم ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر انہوں نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا، اس دوران تحریک انصاف کے دیگر رہنما اور کارکنان بھی وہاں جمع ہو گئے۔ رات گئے پولیس نے دھرنے کے شرکاء کو منتشر کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کر لیا، تاہم تھوڑی ہی دیر بعد انہیں چکری انٹرچینج پر رہا کر دیا گیا، رہائی کے بعد عمران خان کی بہنیں اور دیگر پارٹی رہنما گھروں کو روانہ ہوگئے۔ قبل ازیں علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کی پیش کش تحریک تحفظ آئین نے نہیں بلکہ وزیراعظم نے کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے سڑکوں پر نکلنے کا کہا ہے، بہت جلد لوگ سٹریٹ موومنٹ میں سڑکوں پر ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وہ جیل میں اپنے لیے نہیں بلکہ سب کیلئے بیٹھے ہیں، یہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ سہیل آفریدی کے دورے میں پورے لاہور کو بند کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی

پڑھیں:

ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان

علیمہ خان (فائل فوٹو)۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔  

 راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ 

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔

انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان