تحریک انصاف مذاکرات چاہتی ہے تو 8 فروری کی کال واپس لے: رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتے۔ ہمیں یہ تصدیق ہے عمران خان مذاکرات کیلئے آمادہ نہیں۔ عمران خان تحریری کیا زبانی ضمانت بھی نہیں دیں گے۔ سیاسی بیانات دینے کی وجہ سے ملاقاتیں بند ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف نے محمود اچکزئی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا ارو نہ دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ملاقات نہیں دھرنے کیلئے آئی ہیں۔ تحریک انصاف نے ملاقات کے دن کو سیاسی ایونٹ بنا دیا ہے۔ مذاکرات سے پہلے ٹی او آرز مان لیں تو پھر مذاکرات کس پر ہوں گے۔ تحریک انصاف مذاکرات چاہتی ہے تو 8 فروری کی کال واپس لے۔ بانی نے 2011 ء سے لیکر 2025 ء تک کبھی مذاکرات کی بات نہیں کی۔ تحریک انصاف احتجاج کی کال واپس لے تو ہم بیٹھنے کو تیار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تحریک انصاف
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز