Islam Times:
2026-07-24@02:30:15 GMT

حماس کے شہداء کا خون فلسطین کی آزادی کا باعث بنے گا، طالبان

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

حماس کے شہداء کا خون فلسطین کی آزادی کا باعث بنے گا، طالبان

مجاہد کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ شہداء راہ خدا میں اپنے عظیم مقصد تک پہنچے ہیں اور اسلام کے دیگر شہداء کی مانند کامیاب و سرخرو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان نے ایک پیغام میں مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ اور اس تحریک کے دیگر کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شہداء کا خون فلسطین کی آزادی کا سبب بنے گا۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے علاقائی دفتر کے مطابق، طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک باضابطہ پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حذیفہ الکحلوت (ابو عبیدہ) اور القسام بریگیڈز، جو تحریک حماس کا عسکری ونگ ہے، کے چند دیگر کمانڈروں کی شہادت کی خبر نہایت افسوس کے ساتھ موصول ہوئی ہے۔

مجاہد کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ شہداء راہ خدا میں اپنے عظیم مقصد تک پہنچے ہیں اور اسلام کے دیگر شہداء کی مانند کامیاب و سرخرو ہیں۔ طالبان حکومت کے ترجمان نے تحریک حماس، شہداء کے اہلِ خانہ اور ان کے عزیزوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سب کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا کی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ ان شہداء اور دیگر شہداء کے خون کی برکت سے سرزمینِ مقدس فلسطین صہیونی قابضین کے قبضے اور ظلم سے آزاد ہو جائے گی اور ظالم ناکام ہوں گے۔

حذیفہ الکحلوت، جو ابو عبیدہ کے نام سے معروف تھے، القسام بریگیڈز کے ترجمان اور تحریک حماس کے نمایاں کمانڈروں میں شامل تھے، اور اس تحریک کے عسکری ونگ کی اطلاعاتی سرگرمیوں میں ان کا اہم کردار تھا۔ ان کی اور دیگر کمانڈروں کی شہادت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حماس اور صہیونی رژیم کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔ تحریک حماس نے اس خبر کے اعلان کے بعد اسے صہیونی افواج کے مقابلے میں اپنی قوتوں کے استقامت اور ثابت قدمی کی تصدیق قرار دیا ہے اور اپنے تمام شعبوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزاحمت کے راستے کو جاری رکھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک حماس پیغام میں کے ترجمان

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز