data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پیٹرول پمپوں پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

تجویز منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت موجودہ 263 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر تقریباً 252 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 265 روپے 65 پیسے سے گھٹ کر 257 روپے 06 پیسے فی لیٹر تک آنے کا امکان ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت موجودہ 180 روپے 54 پیسے کے مقابلے میں کم ہو کر 171 روپے 62 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر کا امکان کی قیمت

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا