60 بندوں نے مارا مگر معافی نہیں مانگی، تشدد کے بعد رجب بٹ نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے حالیہ واقعہ سے متعلق اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر تقریباً 60 افراد نے تشدد کیا تاہم ان کے منہ سے معافی کا ایک لفظ بھی نہیں نکلا اور نہ ہی ان کی آنکھ سے کوئی آنسو گرا۔
رجب بٹ نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں کراچی میں ان پر ہونے والے تشدد پر بات کرتے ہوئے نادر علی نے کہا کہ انسان غلطی کا پتلا ہے اور پھر وہ معافی بھی مانگ سکتا ہے کہ میں معذرت چاہتا ہوں تو کیا ایسے معاملات ہیں کہ منہ سے کچھ زیادہ نکلا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کی پٹائی کے ساتھ ساتھ 3 لاکھ روپے چوری کا الزام، یوٹیوبر کے وکیل نے مزید کیا بتایا؟
رجب بٹ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری غلطی بتائیں تو میں اسی پوڈکاسٹ میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 60 بندوں نے مجھے مارا لیکن سوری کا ایس بھی میرے منہ سے نہیں نکلا اور آنکھ سے ایک آنسو بھی نہیں گرا۔
رجب بٹ کے مطابق واقعے کے وقت وہاں 45 سے 60 وکلا موجود تھے اور اگر وہ چاہتے تو جوابی کارروائی کر سکتے تھے کیونکہ ان پر حملہ ہوا تھا لیکن چونکہ واقعہ عدالت کے احاطے میں پیش آیا اس لیے انہوں نے سرنڈر کر دیا اور ہاتھ باندھ لیے کیونکہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے صرف ایک ماہ میں ٹک ٹاک لائیو سے کتنے کروڑ روپے کمالیے؟
واضح رہے کہ کراچی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاکی بڑی تعداد نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کرنے والے ایک وکیل نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رجب بٹ خود کو بڑا شیر اور بہادر سمجھ رہا تھا لیکن آج اسے پتا لگ گیا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ رجب بٹ سمجھ رہا تھا کہ شاید وہ پنجاب میں ہے، اسے معلوم نہیں تھا کہ سندھ غیرت مند لوگوں کی دھرتی ہے اور یہاں کے لوگ بہادر ہیں۔ انہوں نے اپنے وکیل دوست بلال کھوکھر کا نام لیتے ہوئے کہاکہ ہم سب ان کو سلام پیش کرتے ہیں اور آج ہم نے رجب بٹ سے ان کا بدلہ لے لیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجب بٹ رجب بٹ تشدد رجب بٹ کراچی رجب بٹ ویڈیو وائرل نادر علی پوڈ کاسٹ ندیم نانی والا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رجب بٹ کراچی رجب بٹ ویڈیو وائرل نادر علی پوڈ کاسٹ ندیم نانی والا
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.