data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں اب محض 39 دن باقی رہ گئے ہیں اور میگا ایونٹ سے قبل ایک اور ایشیائی ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

انگلینڈ اور عمان کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

نیشنل سلیکشن کمیٹی کے مطابق 15 رکنی افغان اسکواڈ کا انتخاب دونوں اہم ایونٹس کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ ٹیم کو عالمی سطح پر مضبوط اور متوازن انداز میں پیش کیا جا سکے۔

ورلڈ کپ سے قبل افغان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، جو 19 سے 22 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں افغانستان کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔

اس سیریز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں افغان ٹیم کو اپنی کمزوریوں پر کام کرنے اور کمبی نیشن آزمانے کا موقع ملے گا۔

افغانستان کی قیادت ان دونوں مواقع پر اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کریں گے، جن پر ٹیم کی کارکردگی کا بڑا دارومدار ہوگا۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں آل راؤنڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بولر نوین الحق کی واپسی بھی شامل ہے، جس سے ٹیم کے بولنگ اور آل راؤنڈ ڈیپارٹمنٹ کو مزید تقویت ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں افغانستان کو پول ڈی میں رکھا گیا ہے، جہاں وہ اپنا پہلا میچ 8 فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ افغان ٹیم اس بار بھی عالمی ایونٹ میں متاثرکن کارکردگی دکھانے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ورلڈ کپ 2026 اعلان کر

پڑھیں:

اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

تصویر، فیس بک

اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی