Jasarat News:
2026-07-24@12:13:32 GMT

سال کے آخری دن چاند اور سیون سسٹرز ستاروں کا حسین منظر

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

سال کے آخری دن چاند اور سیون سسٹرز ستاروں کا حسین منظر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سال 2025 کے اختتام پر آسمان کے شائقین کے لیے ایک خوبصورت اور یادگار منظر دیکھنے کو ملے گا، سال کے آخری دن زائد نما چاند (Waxing Gibbous Moon) تقریباً مکمل چمک کے ساتھ پلیادیز ستاروں کے جھرمٹ کے قریب نظر آئے گا، جو آسمان پر ایک روشن اور نرم جوڑی بنائے گا اور یوں سال کو الوداع کہنے کا حسین منظر پیش کرے گا۔

پلیادیز جسے عام طور پر سیون سسٹرز  کہا جاتا ہے، ستاروں کا ایک مشہور جھرمٹ ہے جو برجِ ثور (Taurus) میں واقع ہے۔ یہ جھرمٹ ہزاروں سال سے دنیا کی مختلف تہذیبوں میں مشاہدے، کہانیوں اور اساطیر کا حصہ رہا ہے،  قدیم اقوام پلیادیز کو موسموں کی تبدیلی اور قدرتی اوقات کے تعین کے لیے بھی استعمال کرتی رہی ہیں۔

پلیادیز زمین سے تقریباً 444 نوری سال کے فاصلے پر ہے اور اگرچہ اس میں سینکڑوں ستارے موجود ہیں، مگر عام طور پر سات ستارے نمایاں دکھائی دیتے ہیں، اسی لیے اسے  سیون سسٹرز  کہا جاتا ہے۔

اس فلکیاتی منظر کو دیکھنے کے لیے کسی دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت نہیں،  صاف آسمان اور سورج غروب ہونے کے بعد چند منٹ کافی ہیں۔ اگر دوربین دستیاب ہو تو پلیادیز کا مدھم اور دھندلا سا نور زیادہ واضح نظر آتا ہے، تاہم کھلی آنکھ سے بھی یہ منظر بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق بہترین مشاہدہ تقریبا شام 6 بجے سے 9 بجے تک آسمان کی سمت مشرق سے جنوب مشرق کی جانب دیکھیں۔

ماہرین فلکیات  کے مطابق اس موقع پر کسی آتش بازی یا خصوصی انتظام کی ضرورت نہیں، صرف چاند، پلیادیز اور سال کی آخری رات ایک ہی حصے میں آسمان پر موجود ہوں گے جو قدرت کی خاموش مگر دلکش خوبصورتی کو اجاگر کریں گے، یہ لمحہ کسی اپنے کے ساتھ دیکھنا سال کے اختتام کو یادگار بنانے کا بہترین موقع ہو سکتا ہے۔

وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سال کے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت