اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، کیونکہ عوام انکے ساتھ نہیں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عوام الناس تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کلین سوئپ کریگی۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور حکومتی اراکین کیجانب سے سکیورٹی خدشات، سرد موسم اور بلدیاتی نظام کی مدت کے قلت کے موقف کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںارباب لیاقت علی ہزارہ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں۔ وہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر اور قومی اسمبلی امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سال 2013ء میں مذہنی سیاسی جماعت سے باقاعدہ سیاست کا آغاز کیا۔ جہاں مختلف عہدوں پر انہوں نے کام کیا۔ اس سے قبل وہ مختلف سماجی خدمات سرانجام دینے میں مصروف تھے۔ وہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں اور ابتدائی تعلیم بھی بلوچستان کے دارالحکومت سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے بیوٹمز یونیورسٹی سے مائننگ انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسکے بعد برطانیہ کی یونیورسٹی آف کینٹبری سے تعلیم کے شعبہ میں ماسٹرز کی ایک اور ڈگری حاصل کی۔ اس وقت وہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے میں مصروف ہیں اور کیمبرج سے تصدیق شدہ ٹیچر ٹرینر اور آیلٹس کی تیاری کرانے والے استاد ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، کیونکہ عوام انکے ساتھ نہیں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عوام الناس تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور حکومتی اراکین کیجانب سے سکیورٹی خدشات، سرد موسم اور بلدیاتی نظام کی مدت کے قلت کے موقف کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راہ فرار اختیار کر رہی ہے بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی انہوں نے کہ عوام کے ساتھ

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن