معاون خصوصی خیبرپختونخوا کی عظمیٰ بخاری کے خلاف نازیبا زبان، مسلم لیگ ن کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی زبان کو لگام دیں اور عزت کرنا سیکھیں ورنہ ہمیں عزت کرانی آتی ہے۔
عطا تارڑ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرعظمیٰ بخاری سے متعلق بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی گھٹیا گفتگو پہلے بھی کی گئی اور اب بھی کی جا رہی ہے۔ مشیر اطلاعات کے عہدے پر بیٹھے شخص کی یہ گفتگو کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔
انتہائی گھٹیا گفتگو پہلے بھی کی گئی اور اب بھی کی جا رہی ہے۔ مشیر اطلاعات کے عہدے پر بیٹھے شخص کی یہ گفتگو کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ اس کی مذمت کرتے ہوئے، میں ان لوگوں کو کہوں گا کہ اپنی زبان کو لگام دیں، بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں۔ ورنہ عزت کروانا بھی ہمیں آتی ہے۔ https://t.
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) December 31, 2025
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس کی مذمت کرتے ہوئے ان لوگوں کو کہوں گا کہ اپنی زبان کو لگام دیں۔ بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں۔ ورنہ عزت کروانا بھی ہمیں آتی ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی زہریلی ثقافت ہے، ایک ایسا ذہن جو عمران خان کے ذریعے تشکیل پایا اور معمول بنا دیا گیا۔ یہ خواتین کو غیر انسانی بنا دیتا ہے، تشدد کو جائز ٹھہراتا ہے اور عورت دشمنی کو سیاسی طرزِ عمل کے طور پر پیش کرتا ہے۔
This is the toxic culture of PTI a mindset shaped and normalized by Imran Khan. It dehumanizes women, legitimizes abuse, and treats misogyny as political conduct. This is not accidental it is learned and enabled. Tragic and heartbreaking that this is unfolding in KP a land known… https://t.co/fV3hq708x4
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 31, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی حادثہ نہیں یہ سکھایا گیا ہے اور اس کی سرپرستی کی گئی ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ یہ سب خیبر پختونخوا میں ہو رہا ہے جو خواتین کے احترام کے لیے جانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا تھا کہ عظمی بخاری سیاسی خانہ بدوش ہیں۔ وہ پختونوں کے بارے میں جنگلی جیسے القابات استعمال کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ انہیں جنگلی بہت پسند ہیں۔ وہ ہمیں پہلے بتاتیں تو ہم ان کے لیے 3 4 جنگلی لوگوں کا بندوبست کر لیتے ان کی خواہش بھی پوری ہو جاتی۔
عظمی بخاری سیاسی خانہ بدوش ہیں۔ وہ پختونوں کے بارے میں جنگلی جیسے القابات استعمال کرتی ہیں ہمیں نہیں معلوم تھا کہ انہیں جنگلی بہت پسند ہیں۔ وہ ہمیں پہلے بتاتیں تو ہم ان کے لیے 3 4 جنگلی لوگوں کا بندوبست کر لیتے انکی خواہش بھی پوری ہو جاتی، شفیع اللہ جان pic.twitter.com/VKg0L4pDYa
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) December 30, 2025
اس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس جنگلی نے اپنی تربیت، گٹر زبان اور ذہنیت پھر دکھا دی، اس کی والدہ اور گھر کی باقی عورتوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے گڑ ذہنیت اور زبان کے لوگ پختونوں کے نام پہ دھبہ ہیں۔ یہ صرف جنگلی نہیں،جنگلی جانور ہیں۔
اس جنگلی کا ایک اور کارنامہ،اپنی تربیت اور گٹر زبان اور ذہنیت پھر دکھا دی،اسکی والدہ اور گھر کی باقی عورتوں سے دلی ہمدردی ہے
ایسے گڑ ذہنیت اور زبان کے لوگ پختونوں کے نام پہ دھبہ ہیں
یہ صرف جنگلی نہیں،جنگلی جانور ہیں https://t.co/Vqyyy15vYW
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) December 31, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان عطال اللہ تارڑ عظمیٰ بخاری عمران خان مریم اورنگزیب معاون خصوصی خیبرپختونخوا ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان عطال اللہ تارڑ مریم اورنگزیب معاون خصوصی خیبرپختونخوا ویڈیو وائرل معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان پختونوں کے نہیں جنگلی کے لیے تھا کہ کہا کہ بھی کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان