اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے سابق چیئرمین سینٹ اور ایم پی اے بلوچستان صادق سنجرانی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں نئی سڑکوں کی تعمیر، روڈ نیٹ ورک کی بہتری اور اہم ترقیاتی اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلوچستان میں بہتر شاہراہوں کی فراہمی اور ترقی عوام کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کراچی، کوئٹہ اور چمن این25 کی شاہراہ دو سال کے اندر مکمل کی جائے گی اور شاہراہ پاکستان کی تعمیر عالمی معیار کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

وفاقی وزیر مواصلات نے این ایچ اے کو ہدایت دی کہ دالبدین سے چاغی روڈ پر جلد کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مضبوط روڈ نیٹ ورک افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارتی روابط کے لیے انتہائی اہم ہے اور این ایچ اے بلوچستان کے لیے خصوصی روڈ پیکج پر کام کر رہا ہے۔

صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر مواصلات سے ملاقات پر اظہار ِتشکر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لیے این ایچ اے کے خصوصی اقدامات وہاں کے عوام کے لیے تحفہ ثابت ہوں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے واضح کیا کہ بلوچستان کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور سڑکوں کا جال بچھانے کا عمل جاری رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر مواصلات کہ بلوچستان کے لیے

پڑھیں:

وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف