شفیع جان کے عظمی بخاری سے متعلق بیان پر ن لیگی رہنما برہم، عطا تارڑاور مریم اورنگزیب کا شدید ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کے عظمی بخاری سے متعلق پر ن لیگی سخت برہم ہوگئے، عطار تارڑ نے کہا شفیع جان زبان کو لگام دیں ورنہ عزت کرانا ہمیں بھی آتا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ بیان پی ٹی آئی کے زہریلے کلچر کی عکاسی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل پریس کانفرنس میں معاون خصوصی کے پی شفیع جان نے عظمی بخاری کی جانب سے پی ٹی آئی والوں کو جنگلی کہنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ایک سخت بیان ان کے حوالے سے جاری کیا جس پر ن لیگی رہنماں نے سخت اظہار برہمی کیا ہے۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ نے کہا کہ انتہائی گھٹیا گفتگو پہلے بھی کی گئی اور اب بھی کی جا رہی ہے، مشیر اطلاعات کے عہدے پر بیٹھے شخص کی یہ گفتگو کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، اس کی مذمت کرتے ہوئے میں ان لوگوں کو کہوں گا کہ اپنی زبان کو لگام دیں، بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں ورنہ عزت کروانا بھی ہمیں آتی ہے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے معاون خصوصی اطلاعات کے پی شفیع جان کا ٹویٹ ری ٹویٹ کیا اور کہا کہ یہ بیان پی ٹی آئی کے زہریلے کلچر کی عکاسی ہے، ایک ایسا ذہن جو عمران خان کی قیادت میں تشکیل پایا۔انہوں نے کہا کہ ان کا کلچر خواتین کو غیر انسانی بنا کر پیش کرتا ہے، تشدد کو جائز ٹھہراتا ہے اور عورت سے نفرت کو سیاسی رویے کے طور پر قبول کرتا ہے، یہ سب اتفاقیہ نہیں ہے؛ یہ سکھایا جاتا ہے، اسے فروغ دیا جاتا ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے کہ یہ سب خیبرپختونخوا میں ہو رہا ہے، ایک ایسی سرزمین پر جو تاریخی طور پر خواتین کے احترام کے لیے جانی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار سے شہزادہ فہد بن سلطان کا رابطہ، پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق اسحاق ڈار سے شہزادہ فہد بن سلطان کا رابطہ، پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق پانچوں ہائیکورٹس میں 40ایڈیشنل ججوں کی مستقلی، جوڈیشل کمیشن کے پانچ اجلاس 12تا 15جنوری کے درمیان طلب انتالیسویں سینئر منیجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 19کے افسران کو 19جنوری 2026 کو طلب کرلیا گیا عمران خان سزا پوری کریں، مذاکرات میں رہائی پر بات نہیں ہوگی، گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ڈھاکا: اسمبلی ایاز صادق سے بھارتی وزیرخارجہ کی ملاقات بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب پر ن لیگی شفیع جان

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل