شفیع جان کے عظمیٰ بخاری سے متعلق پر ن لیگی رینما برہم
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
لاہور:
خیبرپختوںخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کے عظمی بخاری سے متعلق پر ن لیگی سخت برہم ہوگئے، عطار تارڑ نے کہا شفیع جان زبان کو لگام دیں ورنہ عزت کرانا ہمیں بھی آتا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ بیان پی ٹی آئی کے زہریلے کلچر کی عکاسی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل پریس کانفرنس میں معاون خصوصی کے پی شفیع جان نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے پی ٹی آئی والوں کو جنگلی کہنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ایک سخت بیان ان کے حوالے سے جاری کیا جس پر ن لیگی رہنماؤں نے سخت اظہار برہمی کیا ہے۔
بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں ورنہ ہمیں عزت کرانا آتا ہے، عطا تارڑ
وزیر اطلاعات عطا اللہ نے کہا کہ انتہائی گھٹیا گفتگو پہلے بھی کی گئی اور اب بھی کی جا رہی ہے، مشیر اطلاعات کے عہدے پر بیٹھے شخص کی یہ گفتگو کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، اس کی مذمت کرتے ہوئے میں ان لوگوں کو کہوں گا کہ اپنی زبان کو لگام دیں، بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں ورنہ عزت کروانا بھی ہمیں آتی ہے۔
یہ زہریلا عمران خان کی قیادت میں تشکیل پایا ہے، مریم اورنگزیب
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے معاون خصوصی اطلاعات کے پی شفیع جان کا ٹویٹ ری ٹویٹ کیا اور کہا کہ یہ بیان پی ٹی آئی کے زہریلے کلچر کی عکاسی ہے، ایک ایسا ذہن جو عمران خان کی قیادت میں تشکیل پایا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا کلچر خواتین کو غیر انسانی بنا کر پیش کرتا ہے، تشدد کو جائز ٹھہراتا ہے اور عورت سے نفرت کو سیاسی رویے کے طور پر قبول کرتا ہے، یہ سب اتفاقیہ نہیں ہے؛ یہ سکھایا جاتا ہے، اسے فروغ دیا جاتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے کہ یہ سب خیبرپختونخوا میں ہو رہا ہے، ایک ایسی سرزمین پر جو تاریخی طور پر خواتین کے احترام کے لیے جانی جاتی ہے۔
This is the toxic culture of PTI a mindset shaped and normalized by Imran Khan.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب شفیع جان کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔