نیوزی لینڈ میں 2026 کی آمد، آکلینڈ میں نئے سال کا شاندار استقبال
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال 2026 کا آغاز ہو گیا، جہاں نئے سال کی آمد پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
آکلینڈ کے معروف اسکائی ٹاور پر ہونے والی رنگا رنگ آتش بازی نے شہر کے آسمان کو روشنیوں سے منور کر دیا، جبکہ اس تاریخی لمحے کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد اسکائی ٹاور کے اطراف جمع رہی۔
دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، آکلینڈ کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جانا ہے، جہاں روایتی انداز میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ متوقع ہے۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں تاریخی بگ بین کے قریب آتش بازی کا سامان پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ لندن آئی کے اطراف آسمان کو روشنیوں سے جگمگانے کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ادھر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نیو ایئر ٹی پارٹی کے موقع پر روایتی اوپیرا پیش کیا گیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سال 2026 کے دوران مزید فعال میکرو پالیسیوں کو آگے بڑھایا جائے گا، تاکہ معاشی استحکام اور ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
امریکا کے شہر نیویارک میں سال نو کے موقع پر ہزاروں افراد کی آمد متوقع ہے، جہاں ٹائمز اسکوائر میں روشنیوں سے منور شیشے کی دیو قامت گیند کو گرائے جانے کا روایتی منظر دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات میں برج خلیفہ پر نئے سال کی آمد کے ساتھ رنگ و نور کی برسات ہوگی، جس کے لیے خصوصی لائٹ اور فائر ورک شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔
قطر، ہانگ کانگ اور تائیوان سمیت مختلف ممالک میں بھی سال نو کو بھرپور اور جوش و خروش کے ساتھ خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عالمی سطح پر نئے سال کی آخری بڑی تقریب امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں منعقد ہوگی، جہاں روایت کے مطابق روشنیوں سے سجی دیو قامت گیند کو بلندی سے نیچے لایا جائے گا اور دنیا نئے سال میں داخل ہو جائے گی۔
دنیا بھر میں نئے سال کی آمد مختلف رنگوں اور روایات کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جہاں ہر خطہ اپنی ثقافت کے مطابق امیدوں اور امنگوں کے ساتھ 2026 کا استقبال کر رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نئے سال کی آمد میں نئے سال روشنیوں سے کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔