Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:55:47 GMT

ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ، جنوری سے نئی قیمتیں مقرر

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ، جنوری سے نئی قیمتیں مقرر

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاکستان گزٹ میں شائع کرنے کی منظوری دے دی۔

اوگرا کے مطابق دیسی اور درآمدی ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔ ایل پی جی پروڈیوسر قیمت 146,498 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے جبکہ 11.

8 کلوگرام سلنڈر کی پروڈیوسر قیمت 1,728 روپے طے کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی شامل کرنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کا تعین اوگرا آرڈیننس 2002 اور ایل پی جی (پیداوار و تقسیم) رولز 2001 کے تحت کیا گیا ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ سپلائی چین کی تمام سطحوں پر زیادہ سے زیادہ قیمت لاگو ہو گی اور صارفین سے مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 8 روپے 59 پیسے، مٹی کے تیل میں 8 روپے 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔قیمتوں میں تبدیلی کے بعد پیٹرول کی قیمت 263.45 روپے سے کم ہو کر 252.85 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت 265.65 روپے سے گھٹ کر 257.06 روپے فی لیٹر پر آسکتی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اسی طرح کی کمی متوقع ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قیمتوں میں ایل پی جی کی قیمت فی لیٹر

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے