گوگل نے اینڈرائیڈ کے لیے کروم براؤزر میں ریڈنگ موڈ کا نیا اور ری ڈیزائن شدہ ورژن متعارف کرا دیا جس کا مقصد صارفین کے لیے مختلف ویب پیجز پر اس فیچر تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا گیا؟

کروم میں ریڈنگ موڈ کئی برسوں سے موجود تھا تاہم صارفین کو اکثر شکایت رہتی تھی کہ یہ فیچر اہم مضامین پر بھی ظاہر نہیں ہوتا تھا۔

پہلے یہ سہولت ایڈریس بار کے ساتھ ایک بڑے بٹن کی صورت میں نظر آتی تھی جو بعد میں ایک گول آئیکن میں تبدیل ہو جاتی تھی۔

نئی اپ ڈیٹ کے بعد اب ’شور ریڈنگ موڈ‘ کا آپشن کروم کے تھری ڈاٹ مینو میں شامل کر دیا گیا ہے، جو ’لِسن ٹو دِس‘  پیج کے نیچے دکھائی دیتا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد یہ بٹن ہر ویب پیج پر مستقل طور پر دستیاب ہوگا چاہے صفحہ ریڈنگ موڈ کے لیے موزوں ہو یا نہ ہو۔

اس اپ ڈیٹ میں ایڈریس بار سے ریڈنگ موڈ کا شارٹ کٹ ہٹا دیا گیا ہے تاہم ریڈنگ موڈ سے باہر آنے کے لیے ایک بٹن اب بھی موجود رہے گا۔

مزید پڑھیے: گوگل کا ڈارک ویب رپورٹ ٹول بند کرنے کا اعلان، صارفین کا ڈیٹا اب کیسے محفوظ رہے گا؟

ریڈنگ موڈ فعال کرنے پر صارفین کو نیا اور بہتر انٹرفیس ملتا ہے جو فل اسکرین ہونے کے بجائے اومنی باکس کو برقرار رکھتا ہے۔

گوگل نے میٹیریل 3 ایکسپریسیو ڈیزائن پر مبنی بٹن شیٹ بھی شامل کی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پڑھنے کی سہولت کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔

ان آپشنز میں سینز سیرف، سیرف یا مونو فونٹس کا انتخاب، متن کا سائز 250 فیصد تک بڑھانا اور لائٹ، سیپیا یا ڈارک بیک گراؤنڈ شامل ہیں۔

ایک اہم بہتری یہ بھی کی گئی ہے کہ اب ریڈنگ موڈ کی سیٹنگز مختلف ویب پیجز پر محفوظ رہیں گی جبکہ ریڈنگ موڈ کو دستی طور پر فعال کرنے کی سہولت کو بھی نمایاں بہتری قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ ری ڈیزائن شدہ ریڈنگ موڈ فی الحال کروم 143 پر چلنے والے محدود اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر دستیاب ہے تاہم جلد ہی اس کا دائرہ کار مزید صارفین تک بڑھائے جانے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل نے حقیقی وقت میں ترجمہ سننے کی سہولت متعارف کرا دی

مزید برآں کچھ تجرباتی ریڈر موڈ فلیگز بھی دستیاب ہیں جن کے ذریعے صارفین اس فیچر کو باضابطہ ریلیز سے پہلے آزما سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اینڈرائیڈ ریڈنگ موڈ کروم گوگل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اینڈرائیڈ ریڈنگ موڈ گوگل ریڈنگ موڈ کے لیے

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ