غلام نبی میمن کی مدت ملازمت مکمل،جاویدعالم اوڈھوکو آئی جی سندھ کا اضافی چارج
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے لیکن ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے آئی جی کی تقرری نہ ہو سکی۔
حکومت سندھ نے کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج سونپے جانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا جس کے بعد انہوں نے قائم قام آئی جی سندھ کے عہدے کا بھی چارج سنبھال لیا۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کمان تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں غلام نبی میمن نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں اور کمانڈ اسٹک قائم قام آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو سونپ دیں۔
پولیس سروس پاکستان گریڈ 22 کے آئی جی سندھ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے غلام نبی میمن یکم جنوری 1966 کو بدین میں پیدا ہوئے اور 19 اکتوبر 1991 کو انہوں نے محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی بعدازاں 8 اکتوبر 1997 کو انہیں گریڈ 17 سے گریڈ 18 پر ترقی دی گئی۔
ویب ڈیسک
عادل سلطان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غلام نبی میمن
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔