اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ڈیڈلائن میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے معاملے میں وزارت داخلہ نے 15 دن کی اضافی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند، فیصلہ کا اطلاق کب سے ہوگا؟
وزارت داخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ پابندی کی ڈیڈلائن کو 15 جنوری تک بڑھایا جائے۔
اس سے قبل گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی آخری تاریخ آج رات 12 بجے مقرر تھی۔
انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زیادہ گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کیے جا چکے ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ہر گاڑی پر ای ٹیگ کو ناگزیر قرار دے دیا گیا تھا۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں میں قائم 16 ای ٹیگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال کر دیے گئے تھے جو بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
واضح رہے کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکہ جات پر ای ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، جن کے فعال ہوتے ہی بغیر ای ٹیگ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد ایم ٹیگ توسیع ڈیڈ لائن وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ایم ٹیگ توسیع ڈیڈ لائن وی نیوز اسلام ا ایم ٹیگ
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر