اسلام آباد: گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آج آخری تاریخ، کل سے کارروائیوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد میں گاڑیوں کے داخلے کے لیے ایم ٹیگ لگانے کی آج آخری تاریخ ہے جس کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ایم ٹیگ سینٹرز پر عملے اور سٹاک میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کو بروقت ایم ٹیگ فراہم کیا جا سکے، 14 نومبر سے اب تک ایم ٹیگ لگوانے والی گاڑیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے شہر کے مختلف انٹری پوائنٹس پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، اس مقصد کے لیے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی نشاندہی کرنے والے ٹیگ ریڈرز بھی یکم جنوری سے مکمل طور پر فعال کر دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لیے بروقت اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوا لیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیو ائیر نائٹ: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا خصوصی ٹریفک پلان جاری نیو ائیر نائٹ: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا خصوصی ٹریفک پلان جاری ترکیہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 21 صوبوں میں ایک ساتھ کریک ڈاؤن، سیکڑوں افراد گرفتار نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان جماعت اسلامی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف 15جنوری کو عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان پی ٹی آئی پنجاب میں بڑی تبدیلیاں متوقع، چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا سخت فیصلوں کا اعلان چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کا دورہ، انصاف کی فراہمی، عدالتی نظام کا جائزہ لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گاڑیوں پر ایم ٹیگ اسلام آباد

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات