پنجاب پولیس کیلئے 20 محافظ وی آرمرڈ سکیورٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پنجاب حکومت کے مطابق گاڑیوں کی خریداری سے فسادات، احتجاج اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی صلاحیت بڑھے گی، پنجاب کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، پولیس کو فوری آرمرڈ گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے فسادات، احتجاج و دیگر خطرناک صورتحال سے نمٹنے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کابینہ نے پنجاب پولیس کے لئے 20 محافظ وی آرمرڈ سکیورٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی، پنجاب پولیس کیلئے 20 آرمرڈ وہیکلز 1 ارب 20 کروڑ 36 لاکھ روپے کی خریدی جائیں گی۔
سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ایک آرمرڈ سکیورٹی وہیکل کی قیمت 6 کروڑ 1 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی، پنجاب پولیس کو فسادات، احتجاج، اور دہشت گرد حملوں جیسی خطرناک صورتحال میں امن و امان برقرار رکھنے میں شدید چیلنجز درپیش ہیں۔ احمد جاوید قاضی نے انکشاف کیا کہ آرمرڈ گاڑیوں کی کمی کے باعث پولیس کی فوری اور موثر کارروائی کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق گاڑیوں کی خریداری سے فسادات، احتجاج اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی صلاحیت بڑھے گی، پنجاب کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، پولیس کو فوری آرمرڈ گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ شہروں میں فوری رسپانس کیلئے آرمرڈ سکیورٹی وہیکلز تعینات ہوں۔ پنجاب حکومت کے مطابق ہائی رسک صورتحال میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے خصوصی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گاڑیوں کی خریداری پنجاب پولیس کی آرمرڈ سکیورٹی پنجاب حکومت
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔