گوگل کی رنگارنگ ڈوڈل کے ساتھ نئے سال کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : دنیا بھر میں نئے سال 2026 کے استقبال کا جوش عروج پر ہے، ایسے میں گوگل نے بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خصوصی نیو ایئر ڈوڈل جاری کردیا ہے۔
2025 کی اختتامی شام کے موقع پر متعارف کرایا گیا یہ ڈوڈل نئے سال کی آمد کی خوشیوں اور گنتی کے آخری لمحات کی علامت بن گیا ہے۔ گوگل کے اس تازہ ڈوڈل میں 2026 کے ہندسے رنگ برنگے غباروں، دلکش سجاوٹ اور کنفیٹی کے ساتھ نمایاں کیے گئے ہیں، جو خوشی، امید اور جشن کے احساس کو اجاگر کرتے ہیں۔ انٹرایکٹو انداز میں تیار کیا گیا یہ ڈیزائن نہ صرف دیکھنے میں خوشنما ہے بلکہ نئے سال کی آمد کے پرجوش ماحول کی بھی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
مسلمان کھلاڑی کی نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری،بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام
یہ خصوصی گوگل ڈوڈل دنیا کے مختلف خطّوں میں سرچ انجن کے ہوم پیج پر نمایاں کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین کو یاد دلایا جا رہا ہے کہ ایک نیا سال شروع ہونے کو ہے اور پرانا سال اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے۔ گوگل کا یہ تخلیقی اظہار ہر سال کی طرح اس بار بھی نئے سال کی خوشیوں میں اضافہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نئے سال کی
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔