کوئٹہ پریس کلب میں عبدالرحیم کاکڑ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ شب ہزارگنجی میں قانونی سامان تحویل میں لینے پر احتجاج کے دوران تاجروں پر فائرنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں تاجروں کے قانونی سامان کو غیر قانونی قرار دے کر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرحیم کاکڑ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ہزارگنجی میں قانونی سامان تحویل میں لینے پر احتجاج کے دوران تاجروں پر فائرنگ کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی ایف سی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانونی سامان کو تحویل میں لے کر ضبط کرنے کی کارروائیوں کا خاتمہ کرکے تاجروں کا قانونی سامان واپس کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سامان واپس نہ دیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے کسٹم ہاؤس کے سامنے دھرنا اور ہزارگنجی میں احتجاجی مظاہرہ اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک  ہوئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے