اسلام آباد کو سرسبز اور جدید دارالحکومت بنانے کیلیے بڑے منصوبے جاری ہیں، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی اور ہریالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور حکومت کا ہدف دارالحکومت کو ایک جدید اور سرسبز شہر بنانا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ شاہین چوک انڈر بائی پاس آج عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، رواں سال طیب اردگان ایکسپریس وے کا پل اور اس جیسے کئی دیگر اہم منصوبے کامیابی سے مکمل کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر کے اجڑے ہوئے پارکوں کو بحال کیا جا رہا ہے اور گرینری کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، آئندہ سال ان ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کر دی جائے گی تاکہ شہریوں کو جلد سہولیات مل سکیں۔
محسن نقوی کے مطابق حکومت نے 15 ارب روپے کی لاگت سے 18 منصوبے مکمل کیے ہیں، جبکہ آئندہ مرحلے میں مزید بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے، اسلام آباد میں ایک میگا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے جو ملک کے خوبصورت ترین اسٹیڈیمز میں شامل ہوگا جبکہ شہر کی جیل کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح اسلام آباد کی خوبصورتی ہے، اس کے بعد ہریالی کو فروغ دینا ہے، ہر درخت کو بچانے کی کوشش کی جاتی ہے اور اگر کسی منصوبے کے لیے ایک درخت کاٹنا پڑے تو اس کے بدلے سو نئے درخت لگائے جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تمام اقدامات شہریوں کو بہتر ماحول اور سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ اسلام آباد حقیقی معنوں میں ایک ماڈل دارالحکومت بن سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل وفاقی وزیر داخلہ اسلام آباد نے کہا کے لیے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ