( سٹی42)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے سال 2024–25 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ملک میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

مسلمان کھلاڑی کی نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری،بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام

پی ٹی اے کی  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ براڈبینڈ کنکشنز 15 کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ ٹیلی کام کوریج 92 فیصد سے زائد اور براڈبینڈ پینیٹریشن 60 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔ ٹیلی کام شعبے کی مجموعی آمدن ایک کھرب روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ قومی خزانے میں ٹیلی کام سیکٹر کی شراکت 402 ارب روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 2024 میں یہ شراکت 336 ارب روپے تھی۔

بالائی علاقوں میں بارش برفباری ؛ محکمہ موسمیات نے اہم الرٹ جاری کردیا

 رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری میں 9 فیصد اضافے کے ساتھ حجم 838 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سال 2025 کے دوران ڈیٹا کے استعمال کا حجم 27 ہزار 727 پیٹا بائٹس ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت ملک میں 95 فیصد سیلولر نیٹ ورکس 4جی پر مشتمل ہیں اور 17.

21 ٹی بی پی ایس بین الاقوامی بینڈوتھ دستیاب ہے۔

 علاقائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 4 نئی ہائی کیپیسٹی سب میرین کیبلز شامل کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں ملکی سطح پر موبائل ڈیوائسز کی تیاری میں نمایاں تیزی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جہاں 95 فیصد سے زائد موبائل فونز مقامی طور پر تیار ہو رہے ہیں، جن میں 68 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، جبکہ صارفین کے تحفظ کے اقدامات کے باعث شکایات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 دعا ہے نیا سال ملک کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیامبر ثابت ہو' جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ


 

 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین 20 کروڑ پہنچ پی ٹی اے پہنچ پہنچ پی ٹی اے ٹیلی کام تک پہنچ گئی ہے

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق