اپنے بیان میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ گزرے ہوئے سال نے ہمیں بے شمار چیلنجز سے روشناس کرایا، مگر ساتھ ہی یہ موقع بھی فراہم کیا کہ ہم صبر، استقامت اور باہمی اتحاد کے ذریعے مشکلات پر قابو پانے کا عزم کریں، نئے سال کا تقاضا ہے کہ ہم ذاتی، سماجی اور قومی سطح پر خود احتسابی کرتے ہوئے مثبت تبدیلی کی طرف قدم بڑھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے نئے سال کی آمد پر پوری قوم اور بالخصوص امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال ہمارے لیے امن، وحدت، عدل اور اجتماعی بیداری کا پیغام لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ گزرے ہوئے سال نے ہمیں بے شمار چیلنجز سے روشناس کرایا، مگر ساتھ ہی یہ موقع بھی فراہم کیا کہ ہم صبر، استقامت اور باہمی اتحاد کے ذریعے مشکلات پر قابو پانے کا عزم کریں، نئے سال کا تقاضا ہے کہ ہم ذاتی، سماجی اور قومی سطح پر خود احتسابی کرتے ہوئے مثبت تبدیلی کی طرف قدم بڑھائیں۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مزید کہا کہ جعفریہ الائنس ملک میں بین المسالک ہم آہنگی، مظلوموں کی حمایت، اور فکری و اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا کردار پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ نیا سال پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن، انصاف اور انسانی وقار کی بحالی کا سال ثابت ہو۔ آخر میں انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ نئے سال کو باہمی احترام، اخوت اور خدمتِ خلق کے عزم کے ساتھ خوش آمدید کہیں اور ایک مضبوط، پرامن اور باوقار معاشرے کی تشکیل کے لیے یکجا ہو کر کام کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نئے سال

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار